Survey privacy notice - Urdu

تعارف

یونڈر کنسلٹنگ لمیٹڈ (Yonder Consulting Limited) کے سروے کے رازداری کے نوٹس میں خوش آمدید۔ یونڈر ڈیٹا سولوشنز (Yonder Data Solutions)، یونڈر کنسلٹنگ کا ایک تجارتی نام ہے۔

یونڈر آپ کی رازداری کا احترام کرتا ہے اور آپ کے ذاتی ڈیٹا کی حفاظت کے لیے پُرعزم ہے۔ رازداری کا یہ نوٹس آپ کو بتائے گا کہ جب آپ ہمارے سروے میں حصہ لیتے ہیں، تو ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کی دیکھ بھال کیسے کرتے ہیں اور آپ کو رازداری کے حوالے سے آپ کے حقوق اور یہ کہ قانون آپ کیسے تحفظ دیتا ہے، اس کے متعلق بتائے گا۔

اس رازداری کے نوٹس کا اطلاق اس ویب سائٹ کے سلسلے میں ہمارے ذاتی ڈیٹا کے اکٹھا کرنے اور اس کی پروسیسنگ پر نہیں ہوتا۔ اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ جب آپ اس ویب سائٹ پر جاتے ہیں، تو یونڈر آپ کے ذاتی ڈیٹا کو کیسے اکٹھا اور پروسیس کرتا ہے، تو براہ کرم ہماری ویب سائٹ کا رازداری کا نوٹس دیکھیں۔ نیز، اگر آپ ہمیں .وائی لائیو پینل کے ایک رکن کے طور پر آن لائن ڈیٹا فراہم کرتے ہیں، تو اس رازداری کے نوٹس کے بجائے ہمارے .وائی لائیو رازداری کے نوٹس کا اطلاق ہو گا۔

یونڈر اپنے گاہکوں کی جانب سے مارکیٹ ریسرچ سروے منعقد کرتا ہے۔ یہ رازداری کا نوٹس صرف ان سروے پر لاگو ہوتا ہے جہاں سروے کے سلسلے میں یونڈر ایک ڈیٹا کنٹرولر ہو۔

· اگر یونڈر اکیلے فیصلہ کرتا ہے کہ کون سروے میں حصہ لے گا اور کون سے سوالات پوچھے جائیں گے، تو ایسی صورت میں یونڈر سروے کا واحد ڈیٹا کنٹرولر ہو گا اور یہ رازداری کا نوٹس سروے کے آغاز میں فراہم کردہ دیگر نوٹسز کے ساتھ مل کر لاگو ہو گا۔

اگر یونڈر اور اس کے کلائنٹس یہ فیصلہ کرنے کی ذمہ داری شیئر کرتے ہیں کہ کون سروے میں حصہ لے گا اور کون سے سوالات پوچھے جائیں گے، تو ہم اپنے ایک یا زیادہ کلائنٹس کے ساتھ ایک شریک کنٹرولر ہوں گے اور رازداری کا یہ نوٹس کسی دوسرے نوٹسز، جو سروے کے آغاز میں فراہم کیے جائیں گے اور اس میں ہمارے کلائنٹ کا رازداری کا نوٹس بھی شامل ہو سکتا ہے، کے ساتھ لاگو ہو گا۔

·اگر ہمارا کلائنٹ اس پر مجموعی کنٹرول رکھتا ہو کہ کون سروے میں حصہ لے گا اور کون سے سوالات پوچھے جائیں گے اور ہم صرف اپنے کلائنٹ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوں، تو یونڈر سروے کے لیے ڈیٹا کو صرف پروسیس کرے گا نہ کہ ڈیٹا کنٹرولر کا کردار ادا کرے گا اور اس رازداری کے نوٹس کا اطلاق نہیں ہو گا، صرف سروے کے آغاز میں نوٹس فراہم کیے گئے ہیں۔

ہم آپ کو سروے کے آغاز میں بتائیں گے کہ آیا یونڈر سروے کے سلسلے میں واحد کنٹرولر، شریک کنٹرولر یا ڈیٹا پروسیسر کے طور پر کام کر رہا ہے۔ اگر ہم ڈیٹا کنٹرولر نہ ہوئے یا واحد ڈیٹا کنٹرولر نہ ہوئے، تو ہم آپ کو یہ بھی بتائیں گے کہ ڈیٹا کنٹرولرز کون ہیں۔

یہ رازداری کا نوٹس ایک تہہ دار شکل میں فراہم کیا گیا ہے تاکہ آپ نیچے دیئے گئے مخصوص موضوعات پر کلک کر سکیں۔ رازداری کے اس نوٹس میں استعمال کی گئی کچھ اصطلاحات کے معانی سمجھنے کے لیے براہ کرم لغت کا بھی استعمال کریں۔

1. اہم معلومات، اور ہم کون ہیں

2. جو ڈیٹا ہم آپ کے بارے میں اکٹھا کرتے ہیں
3. آپ کا ذاتی ڈیٹا کیسے اکٹھا کیا جاتا ہے
4. ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا کیسے استعمال کرتے ہیں
5. آپ کے ذاتی ڈیٹا کو منکشف کرنا
6. بین الاقوامی سطح پر منتقلیاں
7. ڈیٹا کی حفاظت
8. ڈیٹا کو اپنے پاس سنبھالے رکھنا
9. آپ کے قانونی حقوق
10. لغت

1.اہم معلومات، اور ہم کون ہیں

1.1 رازداری کے اس نوٹس کا مقصد

رازدارہی کے اس نوٹس کا مقصد آپ کو یہ معلومات فراہم کرنا ہے کہ جب آپ ہمارے سروے میں حصہ لیتے ہیں، تو یونڈر آپ کے ذاتی ڈیٹا کو کیسے اکٹھا اور پروسیس کرتا ہے۔

یہ ضروری ہے کہ آپ رازداری کے اس نوٹس کو کسی دوسرے رازداری کے نوٹس یا منصفانہ پروسیسنگ کے نوٹس کے ساتھ ملا کر پڑھیں جو ہم مخصوص مواقع پر فراہم کر سکتے ہیں، یعنی جس دوران ہم آپ کے بارے میں ذاتی ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہوں یا پراسیس کر رہے ہوں تاکہ آپ پوری طرح سے آگاہ ہوں کہ ہم آپ کا ڈیٹا کیسے اور کیوں استعمال کر رہے ہیں۔ یہ رازداری کا نوٹس دیگر نوٹسز کی تکمیل کرتا ہے اور اس کا مقصد ان کی جگہ لینا نہیں ہے۔

1.2 کنٹرولر

یونڈر کنسلٹنگ لمیٹڈ ایک کنٹرولر ہے اور آپ کے ذاتی ڈیٹا کے لیے ذمہ دار ہے (مجموعی طور پر اس رازداری کے نوٹس میں اسے “یونڈر”، “ہم”، “ہمیں” یا“ہمارا” کہا جائے گا)۔

ہم نے ایک ڈیٹا پروٹیکشن آفیسر (DPO) کا تقرر کیا ہے جو اس رازداری کے نوٹس کے سلسلے میں سوالات کی نگرانی کا ذمہ دار ہے۔ اگر آپ کے اس رازداری کے نوٹس کے حوالے سے کوئی سوالات ہیں، بشمول اپنے قانونی حقوق کو استعمال کرنے کی کوئی گزارشات، تو براہ کرم ذیل میں دی گئی تفصیلات کا استعمال کرتے ہوئے DPO سے رابطہ کریں۔

1.3 رابطہ تفصیلات

کمپنی کا نام: Yonder Consulting Limited

DPO کا نام یا خطاب: Mike Wooderson

ای میل پتہ: dataprotection@yonderconsulting.com

ڈاک کا پتہ: Northburgh House, 10 Northburgh Street, London, EC1V 0AT(یوکے)

آپ کو کسی بھی وقت انفارمیشن کمشنر آفس (ICO) سے شکایت کرنے کا حق حاصل ہے، جو کہ ڈیٹا کے تحفظ کے مسائل کے حوالے سے یو کے کی سپروائزری اتھارٹی ہے (www.ico.org.uk)۔ تاہم، ہم ICO سے رجوع کرنے سے پہلے آپ کے خدشات سے نمٹنے کے موقع کی قدردانی کریں گے، لہذا براہ کرم سب سے پہلے ہم سے رابطہ کریں۔

یہ ورژن آخری بار مئی 2018 میں اپ ڈیٹ کیا گیا تھا اور یہ ہم سے رابطہ کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

یہ ضروری ہے کہ ہم آپ کے بارے میں جو ذاتی ڈیٹا رکھتے ہیں، وہ درست اور تازہ ترین ہو۔ اگر ہمارے ساتھ آپ کے معاملات جاری رہنے کے دوران آپ کا ذاتی ڈیٹا تبدیل ہو جاتا ہے، تو براہ کرم ہمیں مطلع کریں۔

اس ویب سائٹ میں فریق ثالث ویب سائٹس، پلگ ان اور ایپلیکیشنز کے لنکس شامل ہو سکتے ہیں۔ ان لنکس پر کلک کرنے یا ان کنکشنز کو فعال کرنے سے فریقین ثالث کو آپ کے بارے میں ڈیٹا اکٹھا یا شیئر کرنے کی اجازت مل سکتی ہے۔ ان فریق ثالث کی ویب سائٹس پر ہمیں کوئی کنٹرول حاصل نہیں ہے اور ہم ان کے رازداری کے بیانات کے ذمہ دار نہیں ہیں۔ جب آپ ہماری ویب سائٹ چھوڑتے ہیں، تو ہم آپ کو ہر اس ویب سائٹ کے رازداری کے نوٹس کو پڑھنے کی ترغیب دیتے ہیں، جو آپ دیکھ رہے ہوتے ہیں۔

2. جو ڈیٹا ہم آپ کے بارے میں اکٹھا کرتے ہیں

2.1 ذاتی ڈیٹا یا ذاتی معلومات کا مطلب ہے کہ کسی فرد کے بارے میں کوئی ایسی معلومات جن سے اس شخص کی شناخت کی جا سکتی ہو۔ اس میں وہ ڈیٹا شامل نہیں ہوتا ہے جہاں سے شناخت ہٹا دی گئی ہو (گمنام ڈیٹا)۔

2.2 ہم آپ کے بارے میں مختلف قسم کے ذاتی ڈیٹا کو جمع، استعمال، ذخیرہ اور منتقل کر سکتے ہیں جسے ہم نے مندرجہ ذیل کے مطابق ایک ساتھ گروپ کیا ہوتا ہے:

شناختی ڈیٹا میں پہلا نام، شادی سے پہلے کا نام، آخری نام، یوزر نیم یا اسی طرح کی دیگر کوئی شناختی معلومات، ازدواجی حیثیت، خطاب، تاریخ پیدائش اور جنس شامل ہوتے ہیں۔

رابطہ ڈیٹا میں پتہ، ای میل پتہ اور ٹیلی فون نمبر شامل ہوتے ہیں۔

مالیاتی ڈیٹا میں بینک اکاؤنٹ اور ادائیگی کارڈ کی تفصیلات شامل ہوتی ہیں۔

لین دین کے ڈیٹا میں آپ کو کی جانے والی ادائیگیوں کے بارے میں تفصیلات شامل ہوتی ہیں۔

سروے کے ڈیٹا میں وہ جوابات شامل ہوتے ہیں جو آپ کسی بھی سروے کے دوران دیتے ہیں، جس میں شرکت کے لیے ہم آپ کو مدعو کرتے ہیں۔

کمیونیکیشن ڈیٹا میں ہمارے ساتھ آپ کی خط و کتابت اور ہماری خدمات پر آپ کی جانب سے فراہم کردہ کوئی بھی رائے شامل ہوتی ہے۔

2.3 ہم کسی بھی مقصد کے لیے مجموعہ کردہ ڈیٹا جیسے شماریاتی یا آبادیاتی ڈیٹا اکٹھا کرتے، استعمال کرتے اور اس کا اشتراک بھی کرتے ہیں۔ مجموعہ کردہ ڈیٹا آپ کے ذاتی ڈیٹا سے اخذ کیا جا سکتا ہے لیکن قانون کے مطابق اسے ذاتی ڈیٹا نہیں سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ ڈیٹا براہ راست یا بالواسطہ طور پر آپ کی شناخت ظاہر نہیں کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، ہم مارکیٹ ریسرچ اور شماریاتی تحقیق کو انجام دینے کے لیے آپ کے سروے کے ڈیٹا کا مجموعہ تیار کر سکتے ہیں۔ تاہم، اگر ہم مجموعہ کردہ ڈیٹا کو آپ کے ذاتی ڈیٹا کے ساتھ اکٹھا کرتے ہیں یا جوڑتے ہیں تاکہ اس سے براہ راست یا بالواسطہ طور پر آپ کی شناخت ہو سکتی ہو، تو ہم اس اکٹھا کردہ ڈیٹا کو ذاتی ڈیٹا کے طور پر تسلیم کرتے ہیں جو اس رازداری کے نوٹس کے مطابق استعمال کیا جائے گا۔

2.4 ہم سروے کے ڈیٹا کے ایک حصے کے طور پر آپ کے بارے میں ذاتی ڈیٹا کے صرف کچھ خصوصی زمرے ہی جمع کریں گے (اس میں آپ کی نسل یا قومیت، مذہبی یا فلسفیانہ عقائد، جنسی زندگی، جنسی رجحان، سیاسی آراء، ٹریڈ یونین کی رکنیت، آپ کی صحت اور جینیاتی اور بائیو میٹرک ڈیٹا کے بارے میں معلومات شامل ہیں) یا آپ کی واضح رضامندی سے مجرمانہ سزاؤں اور جرائم کے بارے میں معلومات، اور ایسا صرف اسی صورت میں ہی کیا جائے گا جب یہ کسی سروے سے متعلق ہو۔

2.5 اگر آپ ہمارے درخواست کرنے پر ذاتی ڈیٹا فراہم نہیں کرنا چاہتے، تو ہو سکتا ہے آپ سروے میں حصہ نہ لے سکیں اور سروے میں حصہ لینے پر مراعات یا دیگر فوائد بھی حاصل نہ کر سکیں۔

3. آپ کا ذاتی ڈیٹا کیسے اکٹھا کیا جاتا ہے

3.1 ہم آپ سے اور آپ کے بارے میں ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے مختلف طریقے استعمال کرتے ہیں، بشمول:

براہ راست تعاملات۔ آپ ہمیں اپنی شناخت، رابطہ، مالیاتی اور سروے کا ڈیٹا ایک فارم کو بھر کر یا بذریعہ ڈاک، فون، ای میل یا کسی اور طریقے سے ہم سے رابطہ کر کے دے سکتے ہیں۔ اس میں وہ ذاتی ڈیٹا بھی شامل ہوتا جو آپ ہمارے سروے میں حصہ لیتے وقت یا ہمیں کچھ تاثرات فراہم کرتے وقت دیتے ہیں۔

خودکار ٹیکنالوجیز یا تعاملات۔ جب آپ ہماری ویب سائٹ کے ساتھ تعامل کرتے ہیں، ہم خودکار طریقے سے آپ کے آلات، براؤزنگ کے افعال اور انداز کے بارے میں تکنیکی ڈیٹا اور استعمال کا ڈیٹا اکٹھا کر سکتے ہیں۔ ہم یہ ذاتی ڈیٹا کوکیز، سرور لاگز اور اسی طرح کی دیگر ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے جمع کرتے ہیں۔ اگر آپ ہماری کوکیز کو استعمال کرنے والی دوسری ویب سائٹس پر جاتے ہیں، تو بھی ہم آپ کے بارے میں تکنیکی ڈیٹا حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ اپنے براؤزر کو تمام یا کچھ براؤزر کوکیز کو مسترد کرنے کے لیے، یا ویب سائٹس کوکیز سیٹ کرنے یا ان تک رسائی کے وقت آپ کو متنبہ کرنے کے لیے، اپنی مرضی کے مطابق سیٹ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کوکیز کو غیر فعال بناتے ہیں یا رد کرتے ہیں، تو براہ کرم نوٹ کریں کہ اس سائٹ کے کچھ حصے ناقابل رسائی ہو سکتے ہیں یا ٹھیک سے کام نہیں کریں گے۔ مزید تفصیلات کے لیے براہ کرم ہماری کوکی پالیسی دیکھیں۔

فریقین ثالث یا عوامی طور پر دستیاب ذرائع۔ ہم مختلف فریقین ثالث اور عوامی ذرائع سے آپ کے بارے میں ذاتی ڈیٹا حاصل کر سکتے ہیں، جیسا کہ ذیل میں بیان کیا گیا ہے:

– EU میں قائم شدہ ڈیٹا بروکرز یا ایگریگیٹرز سے شناخت اور رابطہ کا ڈیٹا حاصل کرنا۔

– عوامی طور پر دستیاب ذرائع سے شناخت اور رابطہ کا ڈیٹا جیسے EU میں قائم شدہ کمپنیز ہاؤس اور انتخابی رجسٹر سے ڈیٹا حاصل کرنا۔

4. ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا کیسے استعمال کرتے ہیں

4.1 ہم نے ذیل میں ایک جدول کی شکل میں، ان تمام طریقوں کی وضاحت کی ہے جو آپ کے ذاتی ڈیٹا کو استعمال کرنے کے لیے ہمارے لائحہ عمل میں شامل ہیں، اور یہ کہ ایسا کرنے کے لیے ہم کن قانونی بنیادوں پر انحصار کرتے ہیں۔ جہاں مناسب ہو، ہم نے اس بات کی بھی نشاندہی کی ہے کہ ہمارے جائز مفادات کیا ہیں۔

4.2نوٹ کریں کہ ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کو ایک سے زیادہ قانونی بنیادوں پر پراسیس کر سکتے ہیں، اور اس کا انحصار اس مخصوص مقصد پر ہوتا ہے جس کے لیے ہم آپ کا ڈیٹا استعمال کر رہے ہوں۔ اگر نیچے دیئے گئے جدول میں ایک سے زیادہ بنیادیں دکھائی گئی ہیں اور آپ کو اس مخصوص قانونی بنیاد کے بارے میں تفصیلات درکار ہیں جس پر انحصار کرتے ہوئے ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کو پراسیس کرتے ہیں، تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں۔

ان قانونی بنیادوں کے بارے میں مزید جاننے کے لیے

4.3 یہاں کلک کریں جن پر ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کو پراسیس کرنے کے لیے انحصار کرتے ہیں۔

4.4 مقصد کی تبدیلی

ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا صرف ان مقاصد کے لیے استعمال کریں گے جن کے لیے ہم نے اسے جمع کیا ہو گا، جب تک کہ ہم معقول طور پر اس پر غور نہ کر لیں کہ ہمیں اسے کسی اور مقصد کے لیے استعمال کرنے کی ضرورت ہے اور وہ وجہ اصل مقصد سے مطابقت رکھتی ہے۔ اگر آپ اس بات کی وضاحت چاہتے ہوں کہ نئے مقصد کے لیے پراسیسنگ اصل مقصد کے ساتھ کس طرح مطابقت رکھتی ہے، تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں۔

اگر ہمیں آپ کا ذاتی ڈیٹا کسی غیر متعلقہ مقصد کے لیے استعمال کرنے کی ضرورت ہو، تو ہم آپ کو مطلع کریں گے اور ہم اس قانونی بنیاد کی وضاحت کریں گے جو ہمیں ایسا کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

براہ کرم نوٹ کریں کہ جہاں قانون کی طرف سے اس کی ضرورت یا اجازت ہو، تو ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کو آپ کے علم یا رضامندی کے بغیر، مندرجہ بالا قواعد کے مطابق پراسیس کر سکتے ہیں۔

5. آپ کے ذاتی ڈیٹا کو منکشف کرنا

5.1 مندرجہ بالا پیراگراف 4 میں جدول میں بیان کردہ مقاصد کے لیے ہمیں آپ کے ذاتی ڈیٹا کا نیچے دیئے گئے فریقین کے ساتھ اشتراک کرنا پڑ سکتا ہے۔

•اگر یونڈر ڈیٹا سولوشنز کے علاوہ کسی دوسری یونڈر کنسلٹنگ لمیٹڈ گروپ کمپنی کی جانب سے سروے منعقد کیا جاتا ہے، تو ہم یوکے میں قائم شدہ یونڈر کنسلٹنگ لمیٹڈ گروپ کو بھی معلومات کا انکشاف کر سکتے ہیں جو مشترکہ کنٹرولر کے طور پر کام کرتا ہے

• یوکے میں قائم شدہ پروسیسرز کے طور پر کام کرنے والے سروس فراہم کنندگان جو IT اور سسٹم ایڈمنسٹریشن کی خدمات فراہم کرتے ہیں۔

• یوکے میں مقیم پروسیسرز یا کنٹرولرز کے طور پر کام کرنے والے پیشہ ور مشیران، بشمول وکلاء، بینکرز، آڈیٹرز اور بیمہ کنندگا، جو مشاورت، بینکنگ، قانونی، انشورنس اور اکاؤنٹنگ کی خدمات فراہم کرتے ہیں۔

• HM ریونیو، کسٹمز ( HM Revenue & Customs)، ریگولیٹرز اور دیگر حکام، جو یوکے میں قائم شدہ پروسیسرز یا کنٹرولرز کے طور پر کام کرتے ہیں اور جنہیں کچھ خاص حالات میں پروسیسنگ کی سرگرمیوں کی رپورٹنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔۔

•جیوڈیموگرافک کمپنیاں، جیسا کہ یوکے میں قائم شدہ پروسیسر کے طور پر کام کرنے والی کمپنی ایکسپیریئن (Experian)، جو ہمیں ہمارے سروے کے لیے اضافی تجزیات اور بصیرت فراہم کرتی ہیں۔

• فریقین ثالث جن کو ہم اپنے کاروبار یا اپنے اثاثوں کے کچھ حصے بیچنے، منتقل کرنے یا انضمام کرنے کے لیے منتخب کر سکتے ہیں۔ متبادل طور پر، ہم دوسرے کاروبار حاصل کرنے یا ان کے ساتھ ضم کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ اگر ہمارے کاروبار میں کوئی تبدیلی آتی ہے، تو نئے مالکان بھی آپ کا ذاتی ڈیٹا اسی طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں جیسا کہ اس رازداری کے نوٹس میں بیان کیا گیا ہے۔

5.2 جب تک کہ ہم نے سروے کے آغاز پر آپ کو مطلع نہ کیا ہو یا سروے کے ایک حصے کے طور پر آپ کی رضامندی حاصل نہ کی ہو، ہم سروے کے ذاتی ڈیٹا کو اپنے کلائنٹس پر منکشف نہیں کرتے۔ سروے کے ڈیٹا کو گمنام شکل دی جاتی ہے اور ہمارے کلائنٹس اور دیگر فریقین ثالث کے ساتھ اس کا اشتراک ایک ایسی عمومی شکل میں کیا جاتا ہے جس سے آپ کی ذاتی شناخت نہیں ہو سکتی۔ مثال کے طور پر: “یوکے میں 10 میں سے 8 لوگ اپنی موجودہ ملازمت سے خوش ہیں”۔

5.3 ہم تمام فریقین ثالث سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ آپ کے ذاتی ڈیٹا کی حفاظت اور احترام کریں اور اس کے ساتھ قانون کے مطابق برتاؤ کریں۔ ہم اپنے فریق ثالث سروس فراہم کنندگان کو آپ کا ذاتی ڈیٹا ان کے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتے اور انہیں صرف مخصوص مقاصد کے لیے اور ہماری ہدایات کے مطابق آپ کے ذاتی ڈیٹا کو پراسیس کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

6. بین الاقوامی سطح پر منتقلیاں

6.1 جب بھی ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا EEA سے باہر کہیں منتقل کرتے ہیں، تو ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ درج ذیل حفاظتی اقدامات میں سے کم از کم ایک کو لاگو کر کے اس کو اسی سطح کا تحفظ فراہم کیا جائے:

• ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا صرف ان ممالک میں منتقل کریں گے جنہیں یورپی کمیشن کی جانب سے ذاتی ڈیٹا کے لیے مناسب سطح کا تحفظ فراہم کرنے کا اہل تصور کیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے، دیکھیں یورپی کمیشن: غیر EU ممالک میں ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کی موزونیت۔

• جب ہم کچھ خاص سروس فراہم کنندگان کا استعمال کرتے ہیں، وہاں ہم یورپی کمیشن سے منظور شدہ مخصوص معاہدوں کا استعمال کر سکتے ہیں جو ذاتی ڈیٹا کو وہی تحفظ فراہم کرتے ہیں جو اسے یورپ میں حاصل ہوتا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے، دیکھیں یورپی کمیشن: تیسرے ممالک کو ذاتی ڈیٹا کی منتقلی کے لیے نمونہ کے معاہدے۔

• جب ہم امریکہ میں مقیم فراہم کنندگان کا استعمال کرتے ہیں، تو ہم ان کو بھی ڈیٹا منتقل کر سکتے ہیں بشرطیکہ وہ اس پرائیویسی شیلڈ کا حصہ ہوں جو ان سے یورپ اور امریکہ کے درمیان اشتراک کردہ ذاتی ڈیٹا کو یکساں تحفظ فراہم کرنے کا تقاضا کرتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے، دیکھیں یورپی کمیشن: EU-US پرائیویسی شیلڈ۔

6.2 اگر آپ اپنے ذاتی ڈیٹا کو EEA سے باہر منتقل کرتے وقت ہماری جانب سے استعمال کردہ مخصوص طریقہ کار کے بارے میں مزید معلومات چاہتے ہوں، تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں۔

7. ڈیٹا کی حفاظت

7.1 ہم نے مناسب حفاظتی اقدامات کیے ہیں تاکہ آپ کے ذاتی ڈیٹا کو حادثاتی طور پر ضائع ہونے، غیر مجاز طریقے سے استعمال کیے جانے یا اس تک رسائی ہونے، تبدیل کیے جانے یا منکشف ہونے سے روکا جا سکے۔ اس کے علاوہ، ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی کو ان ملازمین، ایجنٹوں، ٹھیکیداروں اور دیگر فریقین ثالث تک محدود رکھتے ہیں جنہیں معاملات کو سمجھنے کی ضرورت ہو۔ وہ صرف ہماری ہدایات پر ہی آپ کے ذاتی ڈیٹا کو پراسیس کریں گے اور وہ رازداری کی ذمہ داری کے تابع ہوتے ہیں۔

7.2 ہم نے ذاتی ڈیٹا کی کسی بھی مشتبہ خلاف ورزی سے نمٹنے کے لیے طریقہ کار وضع کیا ہوا ہے اور آپ کو اور کسی بھی قابل اطلاق ریگولیٹر کو اس خلاف ورزی کے بارے میں مطلع کریں گے، جب ہمیں قانونی طور پر ایسا کرنے کی ضرورت ہو گی۔

8. ڈیٹا کو اپنے پاس سنبھالے رکھنا

8.1 آپ میرا ذاتی ڈیٹا کب تک استعمال کرتے رہیں گے؟

ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کو صرف اس وقت تک اپنے پاس سنبھالے رکھیں گے جب تک کہ ان مقاصد کو پورا نہ کر لیں جن کے لیے ہم نے اسے جمع کیا تھا، بشمول کسی قانونی، اکاؤنٹنگ یا رپورٹنگ کے تقاضوں کو پورا کرنے کے مقاصد کے لیے۔

ذاتی ڈیٹا کو اپنے پاس سنبھالے رکھنے کی مناسب مدت کا تعین کرنے کے لیے، ہم ذاتی ڈیٹا کی مقدار، نوعیت اور حساسیت، آپ کے ذاتی ڈیٹا کے غیر مجاز استعمال یا منکشف ہو جانے کے ممکنہ خطرے کا ضرر، وہ مقاصد جن کے لیے ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کو پراسیس کرتے ہیں اور یہ کہ آیا ہم ان مقاصد کو دوسرے ذرائع سے بھی حاصل کر سکتے ہیں، اور قابل اطلاق قانونی تقاضے، ان سب پر غور کرتے ہیں۔

قانون کے مطابق ٹیکس کے مقاصد کے لیے ہمیں اپنے پینل کے اراکین کے بارے میں بنیادی معلومات (بشمول رابطہ، شناخت، مالیاتی اور لین دین کا ڈیٹا) ان کی رکنیت ختم ہونے کے بعد چھ سال تک اپنے پاس رکھنی ہوتی ہیں۔

کچھ حالات میں آپ ہم سے اپنا ڈیٹا حذف کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں: مزید معلومات کے لیے ذیل میں حذف کروانے کی درخواست دیکھیں۔

ہم تحقیقاتی یا شماریاتی مقاصد کے لیے آپ کے ذاتی ڈیٹا کو گمنام رکھ سکتے ہیں (تاکہ یہ آپ کے ساتھ مزید منسلک نہ ہو سکے) اور ایسی صورت میں ہم آپ کو مزید اطلاع دیے بغیر بھی اس معلومات کو غیر معینہ مدت تک استعمال کر سکتے ہیں۔

9. آپ کے قانونی حقوق

9.1 کچھ خاص حالات میں، آپ کو اپنے ذاتی ڈیٹا کے سلسلے میں ڈیٹا کے تحفظ کے قوانین کے تحت حقوق حاصل ہیں۔

• اپنے ذاتی ڈیٹا تک رسائی کی درخواست کرنا۔

• اپنے ذاتی ڈیٹا میں تصحیح کی درخواست کرنا۔

• اپنے ذاتی ڈیٹا کو مٹانے کی درخواست کرنا۔

• اپنے ذاتی ڈیٹا کی پروسیسنگ پر اعتراض کرنا۔

• اپنے ذاتی ڈیٹا کی پروسیسنگ پر روک لگانے کی درخواست کرنا۔

• اپنے ذاتی ڈیٹا کی منتقلی کی درخواست کرنا۔

• رضامندی واپس لینے کا حق۔

9.2 اگر آپ مندرجہ بالا حقوق میں سے کوئی استعمال کرنا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں۔

9.3 عام طور پر کوئی فیس درکار نہیں ہوتی۔

آپ کو اپنے ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے (یا کسی دوسرے حقوق کو استعمال کرنے کے لیے) فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ تاہم، اگر آپ کی درخواست واضح طور پر بے بنیاد، بار بار دی گئی یا مُتجاوز ہوئی، تو ہم ایک معقول فیس وصول کر سکتے ہیں۔ متبادل طور پر، ہم ان حالات میں آپ کی درخواست کی تعمیل کرنے سے انکار بھی کر سکتے ہیں۔

9.4 ہمیں آپ سے کیا ضرورت ہو سکتی ہے

ہمیں آپ سے مخصوص معلومات کی درخواست کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے تاکہ آپ کی شناخت کی تصدیق کرنے میں ہمیں مدد مل سکے اور آپ کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کے آپ کے حق (یا آپ کے دیگر حقوق کو استعمال کرنے) کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ایک حفاظتی اقدام ہے کہ ذاتی ڈیٹا کو کسی ایسے شخص کے سامنے منکشف نہ کیا جائے جسے اس کے حصول کا کوئی حق نہیں ہے۔ ہم آپ کی درخواست کے سلسلے میں اپنی کارروائی کو تیز کرنے کے لیے مزید معلومات طلب کرنے کے لیے بھی آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

9.5 جواب دینے کے لیے وقت کی حد

ہم تمام جائز درخواستوں کا ایک ماہ کے اندر جواب دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ اگر آپ کی درخواست کافی پیچیدہ ہو یا آپ نے متعدد درخواستیں کی ہوئی ہیں، تو کبھی کبھار اس میں ہمیں ایک ماہ سے زیادہ وقت بھی لگ سکتا ہے۔ اس صورت میں، ہم آپ کو مطلع کریں گے اور آپ کو اپ ڈیٹ رکھیں گے۔

10. فرہنگ

10.1 قانونی بنیادرضامندی کا مطلب ہے آپ کے ڈیٹا کی پروسیسنگ جب ہم نے آپ کی آزادانہ، مخصوص، باخبر اور غیر مبہم اجازت حاصل کی ہو۔ آپ کسی بھی وقت اپنی رضامندی واپس لے سکتے ہیں اور اس کے بعد ہم اس مقصد کے لیے آپ کی معلومات کی پروسیسنگ کو روک دیں گے۔

جائز مفاد کا مطلب ہے اپنے کاروبار کو چلانے اور اس کا نظم کرنے میں ہمارے کاروبار کا مفاد تاکہ ہم آپ کو بہترین سروس/پروڈکٹ اور ایک بہترین اور محفوظ ترین تجربہ فراہم کر سکیں۔ ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہم اپنے جائز مفادات کے لیے آپ کے ذاتی ڈیٹا کو پراسیس کرنے سے پہلے آپ پر اور آپ کے حقوق پر مرتب ہونے والے کسی بھی ممکنہ اثرات (مثبت اور منفی دونوں) پر غور کریں اور توازن رکھیں۔ ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کو ایسی سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں کرتے جن سے آپ پر پڑنے والے منفی اثرات ہمارے مفاداتسے بڑھ جائیں (جب تک کہ ہمیں آپ کی رضامندی حاصل نہ ہو یا بصورت دیگر قانون کی رو سے ضروری نہ ہو یا اس کی اجازت نہ ہو)۔ آپ اس بارے میں ہم سے رابطہ کر کے مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں کہ ہم مخصوص سرگرمیوں کے ضمن میں آپ پر کسی بھی ممکنہ اثرات کے مقابلے میں اپنے جائز مفادات کا اندازہ کیسے لگاتے ہیں۔

معاہدے کی تعمیل کا مطلب ہے کہ آپ کے ڈیٹا کو پراسیس کرنا، جب کسی ایسے معاہدے کی تعمیل کے لیے ضروری ہو جس میں آپ ایک فریق ہیں یا اس طرح کے معاہدے میں داخل ہونے سے پہلے آپ کی درخواست پر اقدامات کرنا۔

قانونی یا انضباطی ذمہ داری کی تعمیل کا مطلب ہے آپ کے ذاتی ڈیٹا کو پراسیس کرنا جب یہ کسی ایسی قانونی یا ریگولیٹری ذمہ داری کی تعمیل کے لیے ضروری ہو جس کے ہم تابع ہیں۔

10.2 آپ کے قانونی حقوق

آپ کے پاس درج ذیل حقوق ہیں:

اپنے ذاتی ڈیٹا تک رسائی کی درخواست کرنا (اسے عام طور پر “ڈیٹا کے مالک کی رسائی کی درخواست” کہا جاتا ہے)۔ اس سے آپ اپنے بارے میں ہمارے پاس موجود ذاتی ڈیٹا کی نقل حاصل کر سکتے ہیں اور یہ چیک کر سکتے ہیں کہ آیا ہم قانونی طور پر اس کو پراسیس کر رہے ہیں۔

آپ کا ذاتی ڈیٹا جو ہمارے پاس موجود ہے، اس میں تصحیح کی درخواست کرنا اس سے آپ ہمارے پاس موجود اپنے کسی بھی نامکمل یا غلط ڈیٹا کو درست کروا سکتے ہیں، تاہم، ہمیں آپ کے فراہم کردہ نئے ڈیٹا کی درستگی کی تصدیق کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

اپنے ذاتی ڈیٹا کو مٹانے کی درخواست کرنا۔ اس سے آپ اپنے ڈیٹا کو حذف کرنے یا ہٹانے کا کہہ سکتے ہیں جب ہمارے لیے اس پر پراسیسنگ جاری رکھنے کی کوئی معقول وجہ نہ ہو۔ آپ کو ایسی صورت میں ہم سے اپنا ذاتی ڈیٹا حذف کرنے یا ہٹانے کے لیے کہنے کا حق بھی ہے جب آپ نے پروسیسنگ پر اعتراض کرنے کے اپنے حق کا کامیابی کے ساتھ استعمال کیا ہو (نیچے ملاحظہ کریں)، جب ہم نے آپ کی معلومات کو غیر قانونی طور پر پراسیس کیا ہو یا جب ہمیں مقامی قانون کی تعمیل میں آپ کے ذاتی ڈیٹا کو مٹانے کی ضرورت ہو۔ تاہم، نوٹ کریں کہ ہم مخصوص قانونی وجوہات کی بناء پر ہمیشہ آپ کی مٹانے کی درخواست کی تعمیل نہیں کر سکیں گے، جن کے بارے میں آپ کو آپ کی درخواست کے وقت، اگر قابل اطلاق ہوا، تو مطلع کیا جائے گا۔

اپنے ذاتی ڈیٹا کی پروسیسنگ پر اعتراض کرنا جب ہم اپنے جائز مفاد (یا فریق ثالث کے جائز مفادات) پر انحصار کر رہے ہوں اور آپ کی کسی مخصوص صورت حال کے حوالے سے کچھ ایسا معاملہ ہے جس کی وجہ سے آپ اپنے ڈیٹا کی پروسیسنگ پر اعتراض کرنا چاہتے ہوں، کیونکہ آپ کو لگتا ہو کہ اس کا اثر آپ کے بنیادی حقوق اور آزادی پر پڑے گا۔ آپ کو اس وقت بھی اعتراض کرنے کا حق حاصل ہے جب ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کو براہ راست مارکیٹنگ کے مقاصد کے لیے پراسیسکر رہے ہوں یا اگر ہم شماریاتی تحقیق کے مقاصد کے لیے آپ کے ذاتی ڈیٹا کو پراسیس کر رہے ہوں، ماسوائے اس کے کہ یہ پروسیسنگ عوامی مفاد کے لیے ضروری ہو۔ کچھ صورتوں میں، ہم یہ دکھا سکتے ہیں کہ ہمارے پاس آپ کی معلومات کو پراسیس کرنے کے لیے پُرزور جائز بنیادیں موجود ہیں، جو آپ کے حقوق اور آزادی سے زیادہ اہم ہیں۔

اپنے ذاتی ڈیٹا کی پروسیسنگ پر روک لگانے کی درخواست کرنا۔ یہ حق آپ کو درج ذیل حالات میں ہم سے آپ کے ذاتی ڈیٹا کی پروسیسنگ کو معطل کرنے کے لیے کہنے کے قابل بناتا ہے: (a) اگر آپ چاہتے ہوں کہ ہم ڈیٹا کی درستگی کا تعین کریں؛ (b) جب ڈیٹا کا ہمارا استعمال غیر قانونی ہو لیکن آپ نہ چاہتے ہوں کہ ہم اسے مٹا دیں؛ (c) آپ کو ہمارے پاس ڈیٹا رکھنے کی ضرورت ہو چاہے ہمیں اس کی مزید ضرورت نہ بھی ہو ، مثلاً آپ کو قانونی دعوے دائر کرنے، ان کی تعمیل کرنے یا ان کا دفاع کرنے کے لیے اس کی ضرورت ہو سکتی ہو؛ یا (d) آپ نے اپنے ڈیٹا کے ہمارے استعمال پر اعتراض کیا ہو مگر ہمیں تصدیق کرنی ہو کہ آیا ہمارے پاس اس کے استعمال کی کوئی زیادہ اہم جائز بنیادیں موجود ہیں۔

اپنے ذاتی ڈیٹا کی خود کو یا کسی تیسرے فریق کو منتقل کرنے کی درخواست کرنا۔ ہم آپ کو، یا آپ کے منتخب کردہ تیسرے فریق کو، آپ کا ذاتی ڈیٹا ایک سٹرکچرڈ، عمومی استعمال کے، اور مشین سے پڑھے جانے کے قابل فارمیٹ میں فراہم کریں گے۔ نوٹ کریں کہ یہ حق صرف ان خودکار معلومات پر لاگو ہوتا ہے جنہیں آپ نے ابتدائی طور پر ہمیں استعمال کرنے کے لیے رضامندی فراہم کی تھی یا جب ہم نے آپ کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے معلومات کا استعمال کیا تھا۔

رضامندی واپس لینا کسی بھی وقت جب ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کو پراسیس کرنے کے لیے رضامندی پر انحصار کر رہے ہوں۔ تاہم، اس سے آپ کے رضامندی واپس لینے سے پہلے کی جانے والی کسی بھی پروسیسنگ کی قانونی حیثیت متاثر نہیں ہو گی۔ اگر آپ اپنی رضامندی واپس لے لیتے ہیں، تو ہو سکتا ہے کہ ہم آپ کو کچھ خاص مصنوعات یا خدمات فراہم نہ کر پائیں۔ اگر ایسا ہوا تو آپ کے رضامندی واپس لینے کے وقت ہم آپ کو بتائیں گے۔